ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: شارداہولے برج سے کار نیچے گری : کوئی جانی نقصان نہیں

بھٹکل: شارداہولے برج سے کار نیچے گری : کوئی جانی نقصان نہیں

Sat, 18 Aug 2018 20:10:37    S.O. News Service

بھٹکل:18/ اگست (ایس اؤ نیوز)  گوا سے منگلورو جارہی ایک کار توازن کھو کرقومی شاہراہ کے برج سے نیچے گرنے کا واقعہ شرالی گرام پنچایت حدود کےشاردا ہولے میں پیش آیا ہے۔

حادثے میں کرشماتی طورپر ڈرائیور  خطرے سے بحفاظت بچ نکلا ہےاورکسی کو جانی نقصان نہیں ہواہے ۔ ڈرائیور کی شناخت گوا کے مکین سندیش میہکر(38)بتائی گئی ہے۔ تیز رفتار کار اچانک نیچے گرنے سے کارکو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پولس نے جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ حادثہ پیش آتے ہی اطراف کے کئی لوگ جمع ہوئے اور کار کو رسی وغیرہ سے کھینچ کر باہر نکالاگیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: